دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے مختلف اسٹائلز کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔حسن علی کی شادی دبئی میں مقیم بھارتی شہری سامعہ آرزو کے ساتھ آج ہوگی۔
حسن علی نے شادی سے ایک روز قبل کیا گیا فوٹو شوٹ دبئی کے برج الخلیفہ کے ساتھ کروایا۔ شادی کی تقریبات دبئی میں جاری ہیں۔ رسم حنا پر دوستوں کے ساتھ شغل کرنے والے کرکٹر شاداب خان نے بھی حسن علی کو مہندی لگائی جبکہ فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا پہنا ہوا تھا۔
ان کی شادی کی تقریب دبئی میں ہو رہی ہے ۔شادی سے ایک دن قبل ہی حسن علی کی والدہ اپنی ہونے والی بہو کو شاپنگ پر لے گئیں اور جیولری بھی پسند کروائی۔
فوٹو شوٹ سے ایک روز قبل حسن علی نے لاہور کے ہیئر کٹنگ سیلون سے کٹنگ کرائی اور فیشل بھی کرایا۔
یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اس سے قبل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں دلہن کا نام غلط بتائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شامیہ سے نہیں بلکہ سامیہ آرزو نامی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے ہیں۔
مزیدپڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا اگست میں شادی کا فیصلہ