اومی کرون کا خطرہ، برطانوی حکومت نے کرسمس پر لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt considering a lockdown on Christmas

لندن: کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ نے ملک میں تباہی مچادی، وزیراعظم نے کرسمس پر لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا،ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دیدی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پربرطانیہ میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈان کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب بھارت میں اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 153 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز 11 ریاستوں میں رپورٹ ہو ئے جس میں مہاراشٹرا اور نئی دہلی سرِ فہرست ہیں۔

مزید پڑھیں:اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟

مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 54 اور نئی دہلی میں 22 جبکہ راجستھان میں 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسی طرح بھارتی ریاست کرناٹکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 19، تلنگانہ میں20، گجرات اور کیرالہ میں 11، 11، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور چندی گڑھ میں ایک، ایک اور مغربی بنگال میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے 2 کیس 2 سمبر کو کرناٹکا میں رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کا اس سے متعلق کہنا تھاکہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 563 کیسز اور 132 اموات رپورٹ ہوئیں ۔

Related Posts