چیف جسٹس کا احسن اقدام، پہلی خاتون جج کی تعیناتی جلد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lawyers to protest against Justice Ayesha Malik elevation to SC

اسلام آباد: پہلی خاتون جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی جلد متوقع ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا نام ایک بار پھر تجویز کردیا ہے جس پر فیصلہ آئندہ برس کے پہلے مہینے میں سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ پہلی خاتون جج کی راہ دیکھ رہی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں سے عدالتِ عظمیٰ میں کسی خاتون جج کو تعینات نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی تجویز پر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا فیصلہ 6جنوری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلین ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

افغانستان کو امداد فراہمی کی قرارداد منظور، پاکستان کا خیر مقدم

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 6 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ ملک کے سینئر ترین ججز نے خاتون جج کی تعیناتی سے اختلاف کیا تھا، تاہم چیف جسٹس کی تجویز پر دوبارہ سر جوڑے جائیں گے۔ جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

مجموعی طور پر سپریم کورٹ میں 17 ججز ملک بھر سے دائر کیے گئے کیسز کی سماعت کرتے ہیں۔ جسٹس مشیر عالم رواں برس اگست کی 17 تاریخ کو ریٹائر ہو گئے۔ ایک نشست خالی ہونے پر اہل ترین جج جسٹس عائشہ ملک کا نام سامنے آیا، تاہم اس پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔

رواں برس ستمبر کے دوران سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران نے جسٹس عائشہ ملک کے نام سے اختلاف کیا جس کے باعث تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ تعیناتی کی منتظر ہیں جو ایک تاریخی فیصلہ ہوگا۔

 

Related Posts