اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ اس کے ردِ عمل میں پاک فوج کی طرف سے بھی مؤثر اور بھرپور کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ بھارت کے کئی بنکرز بھی تباہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے گزشتہ روز میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے بھارتی بنکرز بھی تباہ ہو گئے اور تاحال بھارت اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ٹوئٹر پر شہداء کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائیک تنویر شہید پاک فوج میں گزشتہ چودہ برس سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ شہید کے ورثاء میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
In efforts to divert attention from precarious situation in IOJ&K,Indian Army increases firing along LOC.
3 Pakistani soldiers embraced shahadat. Pakistan Army responded effectively. 5 Indian soldiers killed, many injured, bunkers damaged. Intermittent exchange of fire continues. pic.twitter.com/wx1RoYdiKE— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2019
لاہور سے تعلق رکھنے والے لارنس نائیک تیمور شہید گزشتہ آٹھ برس سے پاک فوج میں تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہے جبکہ خانیوال کے سپاہی رمضان شہید تین سال سے پاک فوج کے لیے فرائض انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیئے: لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد شیراز شہید