لندن: سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر آج انتقال کر گئی ہیں۔ان کی عمر 93 برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ضعیف العمری اور طویل علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔
لاہور میں 9 مارچ 1927ء کو پیدا ہونے والی بیگم شمیم اختر نے میاں شریف سے شادی کی جس سے نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف پیدا ہوئے۔
اِس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی طبیعت 1 ماہ سے خراب تھی جو گزشتہ چند روز سے مزید خراب ہو گئی اور وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں انتقال کرگئیں۔
شریف خاندان بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ لندن میں ہی ادا کرے کا خواہش مند ہے۔ بیگم شمیم اختر کی میت کل پاکستان روانہ کی جائے گی۔
رواں برس سابق وزیرِ اعظم کی والدہ شمیم اختر لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے بعد ان کی عیادت کا ارادہ تھا۔
فروری میں لندن روانہ ہونے کے بعد نواز شریف کی والدہ کے دل کا اہم پروسیجر پلان کیا گیا۔ بیگم شمیم قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز نمبر 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم لندن جا کر نواز شریف کی دل کی تکلیف کے سلسلے میں ان کے ساتھ رہنے کی خواہش مند ہیں۔
علاج کی غرض سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود نواز شریف کی والدہ بھی برطانیہ میں وفات پا گئیں جبکہ شہباز شریف لاہور میں پابندِ سلاسل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء تارڑ نے کی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عطاء تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدۂ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
برطانوی دارالحکومت لندن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ن لیگی قیادت بیگم شمیم اختر کے انتقال پر سوگوار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور شریف خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ بہت نیک اور بہادر خاتون تھیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور شریف خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین! مرحومہ نہایت ہی نیک اور بہادر خاتون تھیں- pic.twitter.com/zjaEt72tzk— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 22, 2020
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شریف برادران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ورثاء کو صبر نصیب فرمائے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شریف برادران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ورثا کو صبر نصیب فرمائیں۔آمین
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 22, 2020
ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی پی ڈی ایم جلسے کیلئے پشاور میں موجود ہیں جہاں انہیں بیگم شمیم اختر کے انتقال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی حاضری کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع