واشنگٹن:2 سال سے زائد عرصے کے بعد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاونٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے 2016 کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کردی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس بند کردیئے تھے۔جنہیں اب بحال کردیا گیا ہے۔