عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔
امریکی خام تیل 4.62 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی بیرل قیمت 81.64 ڈالر ہوگئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں3.07 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 90.01 ڈالر ہوگئی ہے۔
قبل ازیں چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی اور تیل کی سپلائی بڑھنے سے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ 75 فیصد تک بڑھ گیا
دوسری جانب حکومت پاکستان نے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
ترجمانِ دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے عالمی اقتصادی استحکام کے لیے تیل کی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کے خدشات کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے باہمی تعلقات اور احترام پر مبنی تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔