کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 60 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 60 ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 60 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 63 لاکھ 91 ہزار 482 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 60 ہزار462) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 67 ہزار 430 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 79 لاکھ 21 ہزار995 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ74 لاکھ 9 ہزارافراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 78لاکھ 54ہزار565 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ جنوبی افریقہ 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں  24 گھٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 375 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں 3 لاکھ 16 ہزار 934 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 1 روز کے دوران 583 مزید شہریوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی،

Related Posts