لاہور: پنجابی اسٹیج اور ٹی وی کے معروف کامیڈین اور اداکار طارق ٹیڈی کے انتقال پر مشہورومعروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی نے اسٹیج ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے۔
معروف اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے
اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے اپنے فنِ مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ آج طارق ٹیڈی اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر دارِ فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔
تعزیتی پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فن کے میدان میں طارق ٹیڈی کی مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اداکار کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کا معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
طارق ٹیڈی نے اسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کئے، اپنے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات
— PMLN (@pmln_org) November 19, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لوگوں کے چہروں پر ہنسی اور مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔
رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جگر کے مرض کے باعث انتقال کر جانے والے معروف اداکار کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طارق ٹیڈی کو جنت میں جگہ اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر دے۔
لوگوں کے چہروں پر ہنسی اور مسکراہٹ بکھیرنے والےمعروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ ان کو جنت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔۔۔ pic.twitter.com/4Ndj1c0GS3
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) November 19, 2022
عمران خان دور میں وزیر اعظم کی سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طارق ٹیڈی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ دنیائے اسٹیج ایک باصلاحیت اداکار سے محروم ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے اپنی منفرد اداکاری اور جملے بازی سے ایک جہان کو اپنا گرویدہ بنایا۔ خدا تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
طارق ٹیڈی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔طارق ٹیڈی کی رحلت سے دنیائے سٹیج ایک باصلاحیت اداکار سے محروم ہوگئی۔طارق ٹیڈی نے اپنی منفرد اداکاری اور جملہ بازی سے ایک جہان کو گرویدہ کیا۔خدا تعالی مرحوم کی مغفرت اور صبر جمیل عطا فرمائے ,آمین
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 19, 2022
معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اسٹیج اداکاروں نے طارق ٹیڈی کے انتقال سے قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے پر دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
قبل ازیں مشہورومعروف ٹی وی اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے، انتقال کی تصدیق طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید نے تصدیق کردی۔
اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال میں داخل تھے جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔