راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران پاک آسٹریلیا تعلقات اور سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی المیے کی روک تھام کیلئے مخلصانہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم کی پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایت
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ
ترجمان پاک فوج (ڈی جی، آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے اور خطے کی سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے کو روکنا ہے تو اس کیلئے مخلصانہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔