اسلام آباد: مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں منا رہی ہے۔ اس موقعے پر مسیحی بھائی بہنوں کو شوبز شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس کا مذہبی تہوار تمام تر جوش و جذبےسے شروع ہوگیا۔ مسیحی برادری کے بچوں اور بڑوں نے نئے کپڑوں اور رشتہ داروں کیلئے تحفے تحائف کی خریداری کیلئے شاپنگ مالز کا رخ کر لیا۔
آج کرسمس کے موقعے پر گھروں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ مسیحی برادری کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے مسیحی بھائی بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ آج کا دن آپ کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے۔ اچھی صحت اور امن سلامتی لائے۔
May the spirit of Yuletide fill your life with joy and bring peace and good health. Merry Xmas to our Christian brothers and sisters! pic.twitter.com/IBVIMSF5uz
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 25, 2021
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے سفید حصے کو کرسمس کی مبارکباد دیتی ہوں جو اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتا ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ پاکستان میں کرسمس منانے والے تمام لوگوں کو خوشیاں اور محبت میسر آئے۔ اپنے اردگرد تمام تہواروں اور مذہبی برادریوں کی عزت اور احترام کرنا چاہئے جو مسکراہٹ کی وجہ ہوسکتا ہے۔
Wishing all those celebrating Christmas around the world a very merry and blessed one. #MerryChristmas
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) December 24, 2021
Merry Christmas everyone#MerryChristmas
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) December 24, 2021
Merry Christmas and happy holidays. ✨✨🎅🏻
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) December 24, 2021