کراچی:وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہیں، کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے کنٹو نمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو جتوایا۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے 6 کنٹو نمنٹ میں پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے، ہر آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایم این اے کو جو فنڈز دے رہے ہیں اس پر وزیراعلی نے کوئی مخالفت نہیں کی صرف طریقہ کار سے اختلاف ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ن لیگ سب سے آگے