کراچی :ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاٹی آشکار داور نے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے گلبرگ ٹاؤن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر خان کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر خان اپنے افسران کے احکامات کو نظر انداز کرکے غیر قانونی تعمیرات رکوانے سمیت غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کی انہدامی کارروائی کرنے میں بھی ٹاول مٹول سے کام لے رہے تھے۔
با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر خان نے گلبرگ میں 100کے لگ بھگ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری رکھی ہوئی تھی،اضافی منزلیں بنانے کے عوض مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے جارہے تھے۔
مسلسل شکایات پر ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن نے ڈائریکٹر جنرل کو تحریری طور پر خط کے ذریعہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر ڈی جی آشکار داور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کرنے اور معطلی کا حکم دیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے حکم نامہ نمبرNo.SBCA/DD(Admn-P-I)/2020/501 مورخہ 10اگست 2020 کو جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن میں اظہر خان کے خلاف انکوائری افسر ڈائریکٹر نیو کراچی ٹاؤن سمیت علی خان کو انکوائری افسر مقرر کر کے 15دن میں انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو دینے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: ضلع وسطی انتظامیہ نے ریستوران اور پکوان سینٹرز کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا