راولپنڈی: پاکستانی نژاد بین الاقوامی چیمپئن باکسر عامر خان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت اور کشمیریوں کےساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ۔
ایل او سی کے دورے کے موقعے پر عامر خان نے چکوٹھی میں بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقاتیں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں امن کا پیغام لایا ہوں اور یہ خطہ صرف امن سے ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نکاح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے
لائٹ ویٹ چیمپئن عامر خان نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی وجوہات پر ایل او سی آنے سے منع کیا گیا مگر میں نے کہا میں ضرور جاؤں گا ۔آزاد کشمیر پُرامن ہے اور یہاں زندگی معمول کے مطابق روا ں دواں ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی امن ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا ہمیشہ ساتھ دیتا رہوں گا۔ بین الاقوامی رہنماؤں سے میری اپیل ہے کہ انسانیت اور امن دوستی کے لیے کشمیریوں کی آواز بنیں۔وادی کے لوگ محصور ہیں۔انتہا پسند بھارت امن کے لیے خطرہ ہے۔اس موقعے پر انہوں نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگائے۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک اینڈ فیملی کی طرف سے حسن علی و بیگم کی پُر تکلّف دعوت