سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 11465 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 11,465 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کل 7,199 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جبکہ 2,882 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور مزید 1,384 افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی مکمل ویڈیو شیئر کردی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کرنے پر 711 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے 52 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپیائی اور 3 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

مزید 14 افراد کو ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے اور 15 افراد کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث تھے۔

اب تک حکام نے 38,379 مجرموں کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ان کے متعلقہ سفارتی مشنوں کو بھیج دیا جبکہ 1,704 کو سفری ریزرویشن مکمل کرنے کے لیے بھیجا گیا اور 7,922 کو ملک بدر کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جو بھی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت بشمول نقل وحمل اور پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال (260,000 ڈالر) تک جرمانہ یا گاڑیوں اور جائیداد کی ضبطی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں ٹول فری نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر دی جا سکتی ہے۔

Related Posts