فیصل آباد، مقروض نوجوان نے بجلی کا بل38ہزار آنے پر خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر ڈکیتی، تعاقب پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کراچی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر ڈکیتی، تعاقب پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مقروض نوجوان نے بجلی کا بل 38 ہزار روپے موصول ہونے پر خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں خودکشی کی۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بل زیادہ آنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے۔شیخ رشید

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان حمزہ نے فائرنگ سے اپنے سر کو نشانہ بنایا۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان دم توڑ گیا جس کی والدہ نے حکام کو حقائق سے آگاہ کیا۔

نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ”حمزہ پہلے ہی مقروض تھا، پھر بجلی کا بل 38 ہزار روپے سے زائد آگیا۔ میرا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا زیادہ بل آیا ہے، کہاں سے ادائیگی کروں؟“ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا   کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے۔ سابق حکومت نے 16 مہینے اپنے کیسز ختم کرنے میں لگا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہےاور بالآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی۔

Related Posts