ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف
ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیدرلینڈز نے افغانستان کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 29 رنز، اسکاٹ ایڈورڈز صفر، بیسڈی لیڈی 3، بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

مسلمان بھارتی بولر سجدہ کرتے کرتے کیوں رک گئے؟

ورلڈکپ کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو افغانستان چھٹے اور نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر برا جمان ہے۔

Related Posts