پاکستان اسٹاک مارکیٹ نمبر ون قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون اسٹاک ایکسچینج قرار دے دیا ہے۔ عالمی جریدے کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے، اس کی وجہ حکومت کی مثبت پالیسیاں ہیں،جریدے کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ آنے کی توقع ہے۔

بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی ہے۔

جریدے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حکومت کی معیشت کو استحکام بخشنے کی کوششوں کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ کے دوران دنیا کی نمایاں اسٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں 6 بلین ڈالر کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ اور مالیاتی اداروں کی مدد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدےعالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی صورت حال کو ابھرنے والی معاشی طاقت سے تعبیر کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ آئر لینڈ کی اسٹاک مارکیٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روس کی آر ٹی ایس انڈیکس میں 15 فیصد کی مثبت تبدیلی آئی ہے۔ تقریبا پانچ سالوں میں سب سے کم سطح پر گرنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس سات مہینوں میں بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔ متوقع آمدنی سے واپسی کم ہونے کے بعد بڑے سرمایہ کاروں ، بشمول میوچل فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کے اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان میں معیشت کی بحالی ہو رہی ہے ،چار سالوں میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ سرپلس میں بدل گیا ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

آئندہ سال فروری میں  پاکستان ایف اے ٹی ایف کو منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اقدامات سے مطمئن کردیتا ہے تو پاکستان کی معاشی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے اورپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts