پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کرینگے یا نہیں؟ رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے وزارت اعظمٰی سے ہٹنے کے بعد مجھے بلاک کردیا، رمیز راجا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے یوٹیوب چینل سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ کمیٹی چاہتی کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔

قبل ازیں کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ نجم سیٹھی نےایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات ہیڈکوچ کے فرائض سرانجام دینگے

واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔

Related Posts