ہندو برادری کے لیے بڑا تحفہ! حکومت نے دیوالی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیر 9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیوالی منانے کے لیے پیر کے روز چھٹی دینے کی منظوری دی گئی۔

صوبائی حکومت کا یہ اقدام سندھ میں آباد اقلیتی برادریوں کی مذہبی آزادی، ثقافتی روایات اور تہواروں کے احترام کے عزم کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے روشنیوں کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد اپنے گھروں، مندروں اور دیگر مقامات کو چراغوں اور برقی قمقموں سے سجاتے ہیں۔

پاکستان بالخصوص سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔

Related Posts