چینی کمپنی کا کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chinese company shows interest in completing Karachi's K-IV water project

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والا منصوبہ کے فور جلد مکمل ہو نے کی امید پیدا ہوگئی۔ چینی کمپنی چائنا گیزہوبا گروپ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیاہے ، کمپنی کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔

چینی کمپنی نے کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں چائنا گیزہوبا نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کو خط لکھا ہے۔

وزیراعلیٰ کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ ہم کے فور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ہمارے علم میں آیا ہے کہ منصوبے کے ڈیزائن میں غلطیاں ہیں۔ خط میں چینی کمپنی نے اس منصوبے کی تکمیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا ڈیزائن درست قرار دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکرٹری بلدیات کو چینی کمپنی کی پیشکش پر کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی سیکریٹری بلدیات نے پیر کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

Related Posts