مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کے مطابق 39 سالہ ہاشم آملہ انگلش کاؤنٹی سرے سے کھیل رہے تھے، تاہم اب انہوں نے کاؤنٹی کو تصدیق کی ہے کہ وہ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ میری اوول کے میدان میں خوشگوار یادیں ہیں، بطور کھلاڑی اسے خیرباد کہنا مجھے مزید مشکور بناتا ہے۔

خیال رہے کہ ہاشم آملہ کی موجودگی میں سرے کاؤنٹی نے 2022 میں چیمپئن شپ جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9ہزار 282 رنز بنائے، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی، 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کیے۔

ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311رنز ناٹ آؤٹ ہے جو اُنہوں نے2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا،وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔

Related Posts