ایکسپو 2020 دبئی کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسپو 2020 دبئی کیا ہے؟
ایکسپو 2020 دبئی کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایکسپو 2020 دبئی کی کئی سالوں سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گونج سنائی دے رہی ہے، ایکسپو 2020کا مشن دنیا کے سب سے اہم مسائل کے لئے نئے تصورات، سوچنے کے طریقے اور حل فراہم کرنا ہے۔

تاہم، کچھ لوگ اب بھی اپنا دماغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے ٹھیک کام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لہٰذا، اگر آپ ابھی تک اگر اس حوالے سے واقف نہیں ہیں تو، ہم نے ایکسپو 2020 کے بارے میں ایک گائیڈ تیار کی ہے۔

یہ ایونٹ اصل میں 2020 میں ہونا تھا، لیکن COVID نے اس کی راہ میں رکاوٹ حائل کردی تھی، اور نئی دبئی ایکسپو 2020 کی تاریخیں جمعہ، یکم اکتوبر 2021 جمعرات، 31 مارچ 2022 تک رکھی گئی ہیں۔

ایکسپو 2020 دبئی کیا ہے؟

ورلڈ ایکسپو کی حیثیت سے اس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ ہو سکتا ہے،اس میں یونیورسل نمائش کے موضوعات میں ”مین اینڈ ہز ورلڈ” مونٹریئل ایکسپو 67، ”ایج آف ڈسکوری” سیویلء ایکسپو 92 اور ”فیڈینگ دی پلانیٹ، توانائی برائے زندگی” ملان ایکسپو 2015 شامل ہیں۔

ورلڈ ایکسپو سیریز 1851 سے چل رہی ہے، پہلا ایونٹ جسے عظیم نمائش کہا جاتا ہے – لندن میں منعقد ہوئی، یہ ایونٹ مختلف قومیتوں کے ایک عالمی اجتماع کی نمائندگی کرتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس میں مختلف ممالک سے شرکت کے لئے آتے ہیں۔

دبئی کی قسط مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں منعقد ہونے والی پہلی قسط ہو گی، جس میں متحدہ عرب امارات کے مباحثوں میں سب سے پہلے روشنی ڈالی گئی ہے جو اس بات کی تشکیل کر رہے ہیں کہ ہم زندہ دنیا کی صلاحیتوں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران 25 ملین افراد دبئی پہنچیں گے۔

ایکسپو 2020 کا ایونٹ جہاں منعقدہ ہورہا ہے وہ علاقہ 4.38 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور دبئی جنوبی ضلع میں واقع ہے، جو المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اور دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دبئی اور ابو ظہبی کروز ٹرمینلز سے آسان رسائی کے اندر ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں کیا ہو رہا ہے؟

دنیا بھر میں ثقافت اور جدت کے اشتراک سے 190 سے زائد ممالک دبئی میں اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، شرکت کرنے والے ممالک کو یہ موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہی پویلین میں دکان قائم کریں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ ان کی قوم گرما گرم زیر بحث مسائل پر اہم عالمی مباحثوں میں کس طرح حصہ ڈال رہی ہے۔

ایکسپو 2020 کے تین بنیادی موضوعات ہیں – یعنی پائیداری، نقل و حرکت اور مواقع – اور ان کو تین مخصوص ضلعوں میں مختلف طریقوں سے دریافت کیا گیا ہے۔

دبئی ایکسپو2020 کا خصوصی پاسپورٹ سیاحوں کو اپنی مرضی کے مطابق دنیا بھرکی ایک منفرد سیاحت کی اجازت دے گا اور وہ اس کی بدولت 200 سے زیادہ پویلینز کے دورے کرسکیں گے۔حقیقی پاسپورٹ کی طرح،ایکسپو2020 کا ہرپاسپورٹ دوسرے سے مختلف ہے اور یہ سیکورٹی کی نمایاں خصوصیات کا حامل ہے،ہرپاسپورٹ کا ایک منفرد نمبر ہے،اس پر پاسپورٹ سائز کی تصویرچسپاں ہوگی، ذاتی تفصیلات کا اندراج ہوگا اور ہر صفحے پر پوشیدہ واٹر مارک میں تصاویروغیرہ شامل ہیں۔50 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایکسپو2020 کے تیم اہم موضوعات (تھیمز)یعنی موقع پویلین کا مشن ممکن، موبیلٹی پویلین کا الف اور پائیداری پویلین ٹیرا کے علاوہ مشہورالوصل پلازا کی تصویر بھی شامل ہے۔

پاسپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی سال کے موقع پرایک خصوصی صفحہ مختص کیا گیا ہے۔اس پر سونے کے ورق میں مہر لگی ہوئی ہے۔اس میں ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی1971کی تصویر ہے۔سیاح دبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل 3 یا آن لائن یا دبئی ایکسپو 2020 کی جگہ پر تمام اسٹورز سے 20 درہم (5.45 ڈالر) میں پاسپورٹ خرید کرسکتے ہیں۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع ہوگی۔اس میں روزانہ 60 سے زیادہ براہ راست تقریبات ہوں گی۔ یہ نمائش مسلسل 182 دن تک جاری رہے گی اور اس میں دنیا کی مختلف رنگا رنگ ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

پاکستان کا پویلین:

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کا پویلین موقع ضلع میں واقع ہے۔ پاکستان کے پویلین کا موضوع ‘پاکستان: چھپا ہواخزانہ’ ہے۔ایکسپو2020 دبئی کا دائرہ کار بہت وسیع ہے.ایکسپو2020 دبئی میں اپنا پویلین دیکھ کرہرپاکستانی فخر محسوس کریگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے.ملکی تشخص اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہوگا.تاجربرادری ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے.تاجربرادری کے مسائل کا ترجیح بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو ہفتہ کے موضوعات کے مطابق کاروبار، سرمایہ کاری اور ثقافتی سائیڈ ایونٹس کی ایک سیریز کے ذریعے شرکت سے فائدہ اٹھایا جائے گا تاکہ پاکستان کو ایک جدید اور ترقی پسند ملک کے طور پر کاروباری امیج کو منظم کیا جا سکے۔

Related Posts