آرمی چیف کا پنوں عاقل کا دورہ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا پنوں عاقل کا دورہ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا
آرمی چیف کا پنوں عاقل کا دورہ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں ڈیزرٹ فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، فیلڈ تربیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کااستعمال اورتربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، اس دوران انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جوانوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا جنرل باجوہ نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا۔ صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی تعریف بھی کی اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنو عاقل کے گاؤں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے خاندان سے بھی ملاقات کی، سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر 2021ء کو کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آرمی چیف نے خاندان سے خیریت دریافت کی اور وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والے شہدا کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

Related Posts