وینا ملک کا اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کسی اور کے الفاظ استعمال کیے جانیکا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What happens on Twitter, stays on Twitter’: Veena Malik on using social media

معروف اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر پر متحرک رہنے اور خاص طور پر مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کے حوالے سے اپنے ٹوئٹس میں کسی اور کے الفاظ کے چناؤ کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز پرتنقید کے ٹوئٹس وہ خود ہی کرتی ہیں لیکن ان الفاظ کا چناؤ کوئی اور کرتا ہے۔

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رات کو رات نہیں کہیں گے تو کیسے بیان کرسکتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرا نکتہ نظر بہت اچھا ہے۔

انہوں نے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ٹک ٹاکرز کے علاوہ خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے بھی خیالات کااظہار کیا جبکہ عورت مارچ کو شرمناک قرار دیا۔

چند روز قبل اداکارہ وینا ملک نے کہا تھاکہ ان کا سابق شوہر اسد خٹک پیسوں کے لیے انہیں بلیک میلنگ کررہا ہے۔

اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس پر راولپنڈی کے سول جج فیصل رشید نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

وینا ملک نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے، اسد خٹک نے جب بھی بچوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے انہیں ملنے دیا لیکن وہ بچوں کو اغوا کرکے دبئی لے گیا اور الزام لگایا کہ میں نے بچے اغوا کئے ہیں۔

اس حوالے سے ہر قسم کے دستاویزات عدالت کے پاس ہیں، وہ ہر دفعہ بچوں کے ملنے کا بہانہ بنا کر انہیں لے جاتا ہے اور پھر اپنی شرطیں رکھتے ہیں۔

Related Posts