ایک مرد میں کون سی 3خوبیاں ہونی چاہئیں؟ مایا علی بول پڑیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک مرد میں کون سی 3خوبیاں ہونی چاہئیں؟ مایا علی بول پڑیں
ایک مرد میں کون سی 3خوبیاں ہونی چاہئیں؟ مایا علی بول پڑیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ خوش گفتار شخص معاشرے میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے۔

مشہور و معروف اداکار ہ مایا علی نے یو ٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بیماری کے دوران مجھے لگتا تھا کہ میں کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے میں یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت دوست ہیں لیکن وقت نے سکھایا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔ میں اب چند لوگوں کے ساتھ ہی بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر موڑ پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص میں خوبیاں ہونی چاہئیںکہ وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو، وہ عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔

Related Posts