شادی کی تقریب فلمی ستاروں کی شرکت سے سج گئی، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شادی کی تقریب بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کی شرکت سے سج گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔مداحوں نے تبصرے شروع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے درجنوں ستارے شادی کی ایک تقریب کیلئے یکجا ہوگئے جبکہ وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی اور ڈائریکٹر آندرے ٹمنز کے بیٹے لیزلی ٹمنز کی شادی کے رسیپشن کی یہ تقریب ہفتے کے روز منعقد ہوئی۔

فرینڈز سیریز کے اداکار میتھیو پیری کا 54برس کی عمر میں حادثے کے باعث انتقال

Latest and Breaking News on NDTV

شادی کی اس تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ لیزلی ٹمنز کی شادی ساچی نائیک سے 12 ستمبر کو ہوئی تھی جس کا رسیپشن گزشتہ روز ہوا اور گزشتہ شب بالی ووڈ ستاروں کیلئے پرتعیش پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

Latest and Breaking News on NDTV

پارٹی میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے شرکت کی جن میں رتیک روشن، شاہد کپور، کرن جوہر، زویا اختر، سوناکشی سنہا، ریکھا، شتروگن سنہا، وویک اوبروئے، بوبی دیول، فرح خان اور بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

Latest and Breaking News on NDTV

رسیپشن کی تقریب کو بالی ووڈ ستاروں کی شرکت سے چار چاند لگ گئے۔ رتیک روشن نے اپنے والد راکیش روشن کے ہمراہ شرکت کی جبکہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگن سنہا کے ہمراہ نظر آئیں۔

Latest and Breaking News on NDTV

ایک موقعے پر بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا بھی شتروگن سنہا کے ہمراہ ان کے پاؤں چھوتی نظر آئیں۔ رتیک روشن نے بلیک بلیزر اور بلو ٹی شرٹ زیبِ تن کی اور اپنے والد راکیش روشن کے ہمراہ تصویر بھی کھنچوائی۔

Latest and Breaking News on NDTV

Latest and Breaking News on NDTV

Latest and Breaking News on NDTV

سوناکشی سنہا بھی تقریب میں شرکت کے دوران تصاویر کھنچواتی نظر آئیں جبکہ کافی وِد کرن کے میزبان اور معروف بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر بھی تقریب کا حصہ بنے۔ اداکار بوبی دیول نے بھی تصاویر کھنچوائیں۔ 

Latest and Breaking News on NDTV

 

Related Posts