فرینڈز سیریز کے اداکار میتھیو پیری کا 54برس کی عمر میں حادثے کے باعث انتقال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرینڈز سیریز کے اداکار میتھیو پیری 54سال کی عمر میں حادثے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ معروف فنکار کی موت ممکنہ طور پر پانی میں ڈوب جانے کے باعث واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی سٹ کام فرینڈز میں اداکاری کے باعث مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں ہفتے کے روز مردہ پائے گئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 54سال تھی۔

غزہ میں مظالم پر خاموشی، اُشنا شاہ کی ملالہ پر شدید تنقید

عینی شاہدین نے لاس اینجلس میں واقع میتھیو پیری کے گھر میں آنجہانی فنکار کو اپنے ٹب میں بے ہوشی کی حالت میں دیکھا، تاہم وہ ہوش میں نہ آسکے۔ مقامی میڈیا نے میتھیو پیری کے انتقال کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس پر باڈیز کا دوسرا سیزن پیش کیا جائے گا؟

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار میتھیو پیری کا انتقال ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کے باعث ہوا ہے جس میں کسی بھی قسم کی مزاحمت کے آثار محسوس نہیں ہوتے۔ میتھیو پیری کے انتقال کا علم گزشتہ روز 4بج کر 10 منٹ پر ہوا۔

ایل اے پی ڈی (لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ) کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ میتھیو پیری ڈوب کر جاں بحق ہوئے یا پھر ان کا انتقال طبعی موت قرار دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ میتھیو پیری نے فرینڈز سیریز میں 1994 سے 2004 تک اداکاری کی جس کے دوران ان کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا گیا۔ فرینڈز سیریز 6 دوستوں کی کہانیوں پر مبنی ہے جس میں مزاح کا عنصر نمایاں رہا۔

Related Posts