امید ہے طالبان امریکا مذاکراتی عمل جلد شروع ہوگا تاکہ افغانستان میں امن ہو۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے طالبان امریکا مذاکراتی عمل جلد شروع ہوگا تاکہ افغانستان میں امن ہو۔پاکستان
امید ہے طالبان امریکا مذاکراتی عمل جلد شروع ہوگا تاکہ افغانستان میں امن ہو۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین مذاکراتی عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے تاکہ افغانستان میں امن بحال ہوسکے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پاکستان کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئی۔ ہم افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ 

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ ہمارے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی معاملات پر مبنی روابط ہیں۔ 

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کی مصالحتی کوششوں کی امریکا کے ساتھ ساتھ دُنیا بھر میں تعریف ہوئی۔ عالمی برادری کے رہنماؤں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی و طاقتوں کو چاہئے کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں جبکہ اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے امن عمل کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت  سلامتی کونسل میں غیر مستقل رُکنیت کا بھی اہل نہیں ہے جبکہ اس نے اقوامِ متحدہ قراردادوں کی کھل کر خلاف ورزی کی۔

سلامتی کونسل میں دو روز قبل  مباحثے کے دوران مندوب منیر اکرم نے کہا کہ 70 سال پرانے تنازعۂ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی جس کی بھارت نے خلاف ورزی کی۔ 

مزید پڑھیں: بھارت سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں۔پاکستان

Related Posts