واٹر بورڈ کی اہلی، ملیر اور لانڈھی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ کی اہلی، ملیر اور لانڈھی کے مکین پانی کی بوند بوند کو تر گئے
واٹر بورڈ کی اہلی، ملیر اور لانڈھی کے مکین پانی کی بوند بوند کو تر گئے

کراچی: واٹر بورڈ کی نا اہلی کے باعث لانڈھی اور ملیر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین بپھر گئے۔

لانڈھی کے مکینوں کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر واقع کارساز کا گھیراؤ، ملیر کے مکینوں نے عادل فارم ہاؤس کو 4 انچ کا غیر قانونی کنکشن دینے اور علاقے کا پانی وال لگا کر بند کرنے کے خلاف ملیرغازی ٹاؤن شیل پمپ بکرا پیڑی روڈسے ملیر 15 واٹر بورڈ ملیر کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی۔

لانڈھی کے مکین جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی نے بھی ایم ڈی واٹر بوڈ کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا تھا، خواتین کا کہنا تھا کہ سیاسی سرپرستی میں لانڈھی کا پانی بند کیا جا رہا ہے۔لانڈھی نمبر 4 ایریا 3-Bاور 37-C کورنگی K ایریا سمیت لانڈھی کے عوام پانی کو ترس رہے ہیں۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہم سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے، جبکہ وہاں کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جب سے منتخب ہوئے ہیں گزشتہ 3 سال سے شکل نہیں دکھائی ہے، خواتین کا کہنا تھا کہ گھر کے مرد کام پر جائیں، چھٹی کریں، یا ہم خواتین گھروں سے نکل کر گھر کے کام دھندے چھوڑ کر پانی اٹھا اٹھا کر لائیں۔

لانڈھی کے مکینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور پانی کی فراہمی ممکن بنانے تک واٹر بورڈ کے افسران سے سختی سے نمٹا جائے۔

ادھر ملیر کے علاقے بکرا پیڑی ملیر سے ملحقہ حاجی دھادرین گوٹھ ملیر سٹی میں سماجی رہنما ء حاجی محمد فاروق کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالا گئی۔

حاجی محمد فاروق نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کیپٹن انور عادل نے عادل فارم ہاؤس بنا رکھا ہے، اور با اثر ہونے کے باعث اس نے غیر قانونی طور پر 4 انچ قطر کی پانی کی لائن کا کنکشن لے رکھا ہے، ساتھ ہی وال لگا کر علاقے کا پانی بند کر دیا ہے، ہم غریب عوام کب تک بغیر پانی گزارا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکیئن ملیر محمد اشرف سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں ورنہ ہمارے پاس دوسرا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی پانی کی لائن توڑ کر گدھا گاڑی مافیا جن کی تعداد 600 گدھا گاڑیاں ہیں وہ بھی پانی آگے نہیں آنے دیتے۔

حاجی فاروق نے کہا کہ علاقہ پولیس کی مبینہ کرپشن کے باعث گدھا گاڑی مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جو ٹنکیوں اور ڈرموں مین پانی بھر کر ہمارے حسے کا پانی ہمیں ہی فروخت کر رہے ہیں۔

Related Posts