وزیر اعظم کا پیٹرول 10روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمت میں 5فی یونٹ کمی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں بڑی تیزی سے صورتحال بدل رہی ہے اور اس کے پاکستان پر بڑے گہرے اثرات پڑ رہے ہیں، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔

نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمارا امریکی جنگ سے تعلق نہیں تھا، ہمارے ملک میں 400سے زیادہ ڈرون اٹیک کئے گئے۔

پاکستانی کے فائدے کے لئے خارجہ پالیسی نہیں بنائی گئی، پاکستان کا اُس جنگ میں 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں اس پارٹی کو ووٹ نہ دینا جس کے سربراہ کے پیسے بیرون ملک پڑے ہوں، انہوں نے کہا کہ جب ملکی سربراہوں کی جائیدادیں باہر ہوں تو وہ کبھی ملک کے لئے فائدہ نہیں کرتے۔

پرائی جنگوں میں شرکت سے 80ہزار پاکستانیوں کی شہادت ہوئی، وزیر اعظم کا اپنے غیر ملکی کے دوروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دونوں غیر ملکی دورے بہت کامیاب ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم نامزد کیا تو کہا گیا کہ جادو ٹونے سے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیم کا آزادی صحافت سے کوئی تعلق نہیں،اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہے۔یہاں پرائم منسٹر کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کیا جارہا ہے۔

2018میں معیشت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا،پاکستان دنیا سے علیحدہ تو نہیں ہے، ہم بھی اسی دنیا میں رہتے ہیں، 40سال میں سب سے زیادہ مہنگائی امریکہ میں ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا اورلاک ڈاؤن کے بعد اشیاء کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئیں، مشکل وقت سے نکل رہے تھے تو کورونا آگیا، کہا جاتا ہے کہ مہنگائی بہت ہے حکومت کو ہٹادو۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت نیچے آنے کا امکان نہیں ہے مگر ہم عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اگلے بجٹ تک اضافہ نہیں کریں گے۔

ہم نے آئی ٹی سیکٹر کا سوفیصد ٹیکس معاف کردیا ہے، آئی ٹی کے اسٹارٹ اپس گین ٹیکس بھی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اووسیزز پاکستانیوں کو انڈسٹری لگانے پر پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، نوجوانوں اور کسانوں کوسوفیصد سود کے بغیرقرضے فراہم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لیے 100 فیصد ٹیکس معاف کردیا گیا ہے، فارن ایکسچینج میں کچھ پابندیاں لگائیں تھیں لیکن اب مکمل طور پر چھوٹ دے دی ہے، ساری پابندیاں ختم کردی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 26 لاکھ اسکالرشپ میں 38 ارب روپے خرچ کریں گے، پرائم منسٹر پورٹل پر اپنے مسائل پیش کرسکتا ہے۔