ڈینگی سے بچاؤ مہم کی ٹیم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی سے بچاؤ مہم کی ٹیم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں
ڈینگی سے بچاؤ مہم کی ٹیم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

راولپنڈی: تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع یونین کونسل سوہان کے مقامی بااثر افراد کا ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کی خواتین اور مردوں پر مشتمل ٹیم پر قاتلانہ حملہ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس کا بااثر افراد کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع یونین کونسل سوہان میں مقامی بااثر افراد نے ڈینگی مچھر کے خلاف کام کرنے والی امدادی ٹیم کے دفتر پر حملہ کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ میں درخواست دینے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کی پولیس سوہان میں قائم ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کی ٹیم کو تحفظ فراہم نہیں کررہی ہے اور نہ ہی تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کررہی ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ون فائیو پر کی گئی مگر پھر بھی متعلقہ تھانہ کی پولیس نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں باقاعدہ طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نامعلوم افراد امدادی ٹیم کے دفتر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر وحشیانہ تشدد کیا۔

اس قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مرد خواتین نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے شرپسند اور بااثر افراد جن کے خلاف پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ نیلور پولیس کی پھرتیاں، نوجوان کے قتل کے الزام میں 72 سالہ بزرگ گرفتار، لواحقین دربدر

Related Posts