ترک صدر کی زلزلہ متاثرہ نو مولود بچی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ خاندان کی پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان دی اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے استنبول کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمی زلزلہ زدگان کی عیادت کی۔ مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

میرا کام ناظرین کو تفریح مہیا کرنا ہے، سکھانا نہیں۔دانش تیمور

اس دوران ایک ماں نے ترک صدر سے اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے اور نام رکھنے کی فرمائش کردی جس پر صدر طیب اردوان نے بچی کے کان میں اذان کہی۔ بچی ترک صدر کی گود میں پُرسکون رہی۔

ترک صدر نے اذان دینے کے بعد بچی کے لیے نام عائشہ بتول پسند کیا اور تین بار بچی کو مخاطب کرکے عائشہ بتول کہا۔ نومولود کی والدہ نے بھی اس نام کو پسند کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے صرف ترکیہ میں 10 صوبوں میں 13 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

Related Posts