میرا کام ناظرین کو تفریح مہیا کرنا ہے، سکھانا نہیں۔دانش تیمور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہورومعروف اداکار و ٹی وی میزبان دانش تیمور نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں میرا کام  ناظرین کو تفریح مہیا کرنا ہے، سکھانا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے کہا کہ میرے تمام کردار ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جو کسی خاص کردار کو بیان کرتے ہیں۔ ہم یا تو کسی کردار کا حصہ بن سکتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان کے ’برانڈڈ کرتوں‘ کی قیمت حیران کن

انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے کہا کہ میں نے ایک ڈرامے کا پورا اسکرپٹ پڑھا اور اپنے کردار کو سمجھا۔ ڈرامے کے تمام سینز کے متعلق جانتا ہوں۔ میرے تینوں کردار مختلف تھے۔ میرا ایک دوست ہے جو بالکل شمشیر جیسا ہے لیکن میں ایسا نہیں۔

اداکار دانش تیمور نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں تھوڑا سا شمشیر جیسا تھا لیکن اب نہیں۔ طاقتور شخص کی مثال لیں تو ہر طاقتور اس طاقت کا غلط استعمال کرتا ہے۔ میرا ڈرامہ دیکھے بغیر بھی طاقتور لوگ تو ایسے ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کردار کو شخصیت سے مت جوڑیں۔ میرا کام ناظرین کو محظوظ کرنا ہے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کیا اپنے کردار کی ذمہ داری لیتے ہیں؟ دانش تیمور نے کہا کہ میں ذمہ داری نہیں لیتا۔ یہاں میرا کام تفریح مہیا کرنا ہے۔ ورنہ استاد بن سکتا تھا۔

 

Related Posts