گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرقائد کے مکینوں کے لیے طویل ترین انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، گرین لائن بسوں کو لانے والا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جہاز شیڈول سے ایک دن تاخیر سے کراچی پورٹ پہنچا ہے۔ فین شن نامی جہاز 40 بسیں لے کر کراچی پہنچا ہے۔ اس ضمن میں آج ساڑھے تین بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

گرین لائن منصوبے کی بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بسوں کی آمد سے قبل ہی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں گرین لائن سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں۔

گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکار علی ظفر مداحوں کے لیے پشتو گیت ریلیز کریں گے