کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکہ، بمبار بھارتی کالج کا طالب علم تھا، رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISIS started training terrorists in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:  کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکہ کرنے والا دہشتگرد بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج کا طالب علم تھا۔ دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بات  کا انکشاف داعش نے اپنے ایک جریدے میں کیا ہے۔ داعش جریدے کے مطابق گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا تھا، اور بھارتی ایجنسی کی حراست میں بھی رہا تھا۔

داعش کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار عبدالرحمان الغوری 2016 میں بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد کے ایک کالج میں زیر تعلیم رہا تھا۔

بھارتی کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 58 ٹو بی شق ختم کرانے میں عطااللہ مینگل کا کردار کلیدی تھا، شہباز شریف

Related Posts