لمپی اسکن کی دوسری لہر کا خدشہ، پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں لمپی اسکن کی دوسری لہر کے خدشے سے نمٹنے کیلئے بھینسوں کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھینسوں کی ویکسینیشن کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسینیشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ لمپی اسکن پر وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ صبح چائے پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے ویکسینیشن کے آغاز کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے لمپی اسکن ویکسینیشن کیلئے ڈیڑھ ارب کی گرانٹ دی۔ وسیع پیمانے پر 60 لاکھ خوراکیں مہیا کی گئی ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لمپی اسکن کو مؤثر طور پر کنٹرول کرنے کیلئے ڈوز فراہم کی گئی۔ لائیو اسٹاک فارمرز کے گھر جا کر مویشیوں کو مفت ڈوز لگائی جائے گی۔ ہم نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ویکسین سستی خریدی ہے۔

انہوں نے اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد بھینسیں ہیں۔ قومی جی ڈی پی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 14 اعشاریہ 1 جبکہ زراعت میں 63فیصد بنتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن میں مبتلا ہوجانے والے جانور جلد پر گٹھلیوں کا شکار ہو کر بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں، کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، دود کم پیدا ہوتا ہے، کمزوری اور خارش بیماری میں مبتلا جانور کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔

 

Related Posts