پاکستانی باکسر عثمان وزیر مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باکسر عثمان وزیر مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
پاکستانی باکسر عثمان وزیر مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع کامیابی سے کیا ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا کے باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں کی گئی فائٹ میں انڈونیشین باکسر کو پہلے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں پچھاڑ دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عثمان وزیر نے کہا تھا کہ میں فائٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے گزشتہ برس بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں گزشتہ 3 ماہ سے ہوں اور اب مکمل طور پر فائٹ کیلئے تیار ہوچکا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کامیابی سے کر لوں گا۔

بیان میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران کافی جدوجہد کی ہے اور پاکستانی عوام میری جس طرح حمایت کرتے ہیں، اس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تنزانیہ کے باکسر روستا سے فائٹ کی تھی۔ عثمان وزیر کو باکسنگ کی دنیا میں ایک اہم نام سمجھا جاتا ہے۔ 

Related Posts