آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

Australian captain equals Wasim Akram’s 27-year-old record

لاہور: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کی قیادت کے ساتھ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنز 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے سب سے بڑے کپتان بن گئے۔

پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وسیم اکرم نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں، کمنزیہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے فاسٹ باؤلنگ کپتان ہیں۔

پہلے دوٹیسٹ کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار تھیں، اس لیے پیٹ کمنزاور دیگر تیز گیند بازوں کو بہت کم کامیابی ملی۔

آخری ٹیسٹ میں پاکستان تیسرے دن کھانے کے واقفے کے بعد آرام دہ پوزیشن میں تھا لیکن اچانک پیٹ کمنز نے گیند کو ریورس سوئنگ کرنا شروع کر دیا۔ پاکستان نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف چار رنز پر گنوا دیں۔

مزید پڑھیں:اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

پیٹ کمنز نے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور ساتھی ناتھن لیون کے ساتھ مل کر میچ کا رخ موڑ دیا جنہوں نے دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

کمنز کو ان کی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ عثمان خواجہ کو پانچ اننگز میں 165 اعشاریہ 33 کی اوسط سے 496 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا نے یہ میچ 115 رنز سے جیت کر سیریز 1صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ ون ڈے کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی 5 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں