بھارت امریکا سربراہان کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت امریکا سربراہان کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوگی
بھارت امریکا سربراہان کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر، پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فرانس کے شہر بیارٹرز میں جی سیون اجلاس کے موقعے پر دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات متوقع ہے جبکہ نریندر مودی پہلے ہی جی سیون اجلاس میں شریک ہونے کے لیے پیرس پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار خوش آئند ہے۔ فردوس عاشق اعوان

مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما موسمیاتی تبدیلیوں، بھارت امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر سے  خطے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر میں نافذ کرفیو، رہنماؤں کی گرفتاریوں اور بلیک آؤٹ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک سے زائد مرتبہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔اس سے قبل بدھ کے روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاک بھارت  کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا  کہ اس مسئلے پر پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہوئیں، لیکن اب صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس ہفتے ملاقات کروں گا اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

Related Posts