سہولیات کی عدم فراہمی، دلہا دلہن نے شادی کا مزہ کرکرا کرنے پرہوٹل پر کیس کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NYC couple’s dream wedding ‘destroyed’ by hotel’s noise restriction, $5M suit claims

شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور ہر انسان اپنی شادی کے لمحات کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنانا چاہتا ہے تاہم کئی بار ڈھیروں روپیہ لگاکر بھی لوگ شدید کوفت کا سامنا کرتے ہیں ، ایسے ہی ایک نوبیاہتا جوڑے نے شادی کا مزہ کرکرا کرنے پرہوٹل پر کیس کردیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صوبے نیو یارک کے بروکلن آئی لینڈ پر امیر کبیر شخص کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے ۔

شاد ی کی تقریب کے موقع پر ہوٹل میں میوزک کیلئے انتظامات انتہائی ناکافی تھے جس سے دلہا دلہن اور مہمانوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے شادی کیلئے سجائے گئے ہال کے بجائے دلہادلہن اور مہمانوں کو رقص کیلئے ایک تنگ اور تاریک کمرے میں بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:افغان فحش اداکارہ کے قتل کی کوشش، کیایاسمینہ علی شادی شدہ، مذہب کیا ہے؟

دلہن جیسیکا اوردولہا میٹ الووس کی شادی 18 ستمبر کو انجام پائی تاہم جیسکا الووس کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے میری زندگی کے یادگار جشن کو تباہ کردیا۔

جیسکا الووس کے اہل خانہ نے معاہدے کی خلاف ورزی اور آواز کی پابندیوں کو دھوکہ دہی سے چھپانے کی وجہ سے ہونے والی پریشانی پرہوٹل کیخلاف 5 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا ہے۔

Related Posts