یونائٹیڈ بزنس گروپ اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے،افتخار علی ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman Pak-US Business Council
یونائٹیڈ بزنس گروپ اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے،افتخار علی ملک

کراچی :یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے،یو بی جی سے منتخب فیڈریشن کے عہدیداران نے5 سال بے مثال کامیابی حاصل کرکے بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی ہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیئے ہیں۔

ہم نے یوبی جی کے ذریعہ پانچ سال میں خدمت کرنے والے امیدوار دیئے اور آئندہ سال کیلئے ڈاکٹر نعمان بٹ کی شکل میں قابل اور ایماندار امیدوار فیڈریشن کیلئے دیا ہے جو اپنا وقت بزنس کمیونٹی کو دیں گے۔

انہوں نے یہ بات یو بی جی کے صدارتی امیدوار برائے ایف پی سی سی آئی الیکشن ڈاکٹر نعمان بٹ اوردیگر امیدواروں کے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے میں سینئرنائب صدر علی حسام قاضی اورنائب صدرمیاں زاہد جاوید سے ملاقات اورصادق پلازہ میں یو بی جی کیمپ آفس کی افتتاحی تقریب میں اسلام آباد سے ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کہی۔

اس موقع پر سینئرتاجررہنما ریاض الدین شیخ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعبدالرئوف مختار، فیڈریشن الیکشن میں امیدوار برائے نائب صدور زاہد اقبال چوہدری اورملک سہیل حسین،وقار احمدمیاں،پیرناظم حسین شاہ،رحمن عزیز چن اور دیگر بھی موجود تھے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ میری پوری زندگی صاف ستھری تجارتی سیاست میں گزری ہے اور میں نے تمام ہی الیکشن جمہوری انداز میں جیتے ہیں کبھی ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں اپنائی،ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیشہ میں نے تاجربرادری کے درمیان ہی رہنا پسند کیا۔

مزید پڑھیں :ایف بی آر نے انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

انکا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر معاشی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا، ہم ایف پی سی سی آئی کو مضبوط کرنے کیلئے آئے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران ہمیں فیڈریشن کے انتخابات میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی اور ہم آئندہ بھی متحد رہ کر ملکی ترقی وخوشحالی اور کاروباری برادری کے مفاد میں کام کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری حالات خراب ہیں ، حکومت صنعتی سیکٹر کو سہولیات فراہم کرے کیونکہ وہ صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کریں تے تب ہی نوجوانوں کو روزگارکے مواقع مل سکیں گے ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے،یو بی جی سے منتخب فیڈریشن کے عہدیداران نے5 سال بے مثال کامیابی حاصل کرکے بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی ہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیئے ہیں، میں پاکستان بھر میں یو بی جی کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔

افتخار علی ملک نے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ وہ نڈر بزنس لیڈر ہے جنہیں آپریشن سے پہلے اور بعد میں بھی یہی فکر لاحق رہی کہ انکی تاجر اور صنعتکار برادری کے مسائل حل ہوجائیں،میری ان سے چین میں تقریباً روزانہ ہی فون پر بات ہورہے اور انہیں یقین ہے کہ یو بی جی پوری ٹیم الیکشن کیلئے بھرپور کام کرے گی ۔

سینئرتاجررہنما ریاض الدین شیخ نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈران پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر تجارت وصنعت کی ترقی اور معاشی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Posts