زوم نے آن لائن میٹنگ کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زوم نے آن لائن میٹنگ کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا
زوم نے آن لائن میٹنگ کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا نے لوگوں کی زندگیوں کو کافی حد تک آن لائن کی طرف دھکیل دیا یہی وجہ ہے کہ کسی بھی قسم کی آن لائن میٹنگ اور کلاس کیلئے ایک نئی اصطلاح سے روشناس کرایا جس کیلئے سب سے زیادہ زوم ایپلی کیشن کو استعمال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زوم نے کچھ عرصے قبل میٹنگ کے فیچر کو نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ زیادہ موثر بناتے ہوئے ویڈیو کالنگ فیچر میں کچھ اہم تبدیلیاں کی تھیں، جس کے ذریعے سے میٹنگ کے ہوسٹ کو زیادہ اختیار دیا گیا۔

حال ہی میں زوم اپنے کالنگ فیچر کو مزید بہتر کرنے کیلئے اُس میں ایک اور اہم فیچر شامل کررہا ہے، جس کے ذریعے سے استعمال کنندگان ویڈیو کالز میں جسمانی حرکات و سکنات بھی ظاہر کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق زوم اس فیچر کو اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جیسٹرریکگنیشن( حرکات و سکنات کی شناخت کرنے والے ) کے نام سے شامل کرے گا، جس کی بدولت استعمال کنندگان زیادہ آسانی سے ویڈیو کال میں شریک افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے۔

فی الحال اس فیچر کے تحت دوحرکات شامل کی جائیں گی جس میں تھمپس اپ اور ہاتھ اٹھانا شامل ہے۔

مزید برآں زوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچرابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ اینڈروئیڈ اورآئی اوایس صارفین کے لیے اسے کب تک جاری کیا جائے گا۔

Related Posts