فیصل واؤڈا کے سینیٹر بنتے ہی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Vawda Saadia Afzaal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واؤڈا کے گزشتہ روز سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اینکر سعدیہ افضال نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

سعدیہ افضال نے سینیٹر منتخب ہونے پر ایک ٹویٹ انہوں فیصل واؤڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا مبارک ہو سینیٹر صاحب ۔ اور ساتھ میں انہوں نے فیصل واؤڈا کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پرسعدیہ افضال کوشادی اور فیصل واؤڈا کے سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارک باد دینی شروع کر دی جس پر سعدیہ نے ان صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اپریل2019 میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ فیصل واؤڈا نے خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے، فیصل واؤڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خوبصورت جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔

سعدیہ افضال گذشتہ کئی سالوں سے بطور اینکر پرسن کام کر رہی ہیں جبکہ فیصل واؤڈا تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ افضال اور فیصل واؤڈا نے دو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اُس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واؤڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔

Related Posts