امریکا ترکی صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا ترکی صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہوگئے
امریکا ترکی صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روم: اطالوی دارالحکومت میں جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ترکی کے مابین تعلقات کی کشیدگی اور تناؤ کے بادل چھٹنے لگے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوان نے اٹلی میں عالمی کانفرنس کا فائدہ اٹھایا اور سائیڈ لائن پر امریکی ہم منصب سے تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا

اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں بھارت بھی شامل

دونوں صدور کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس دوران ترک صدر نے امریکا سے معاہدے کے مطابق ایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جو بائیڈن نے مطالبہ کیا کہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری روک دے۔

جوبائیڈن اور رجب طیب اردوان کی ملاقات میں امریکا کے ناپسندیدہ سفارت کاروں کو ترکی سے نکل جانے کا حکم دینے پر بھی مبینہ طور پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ رجب طیب اردوا نے مغربی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا بیان واپس لے لیا ہے۔

دوسری جانب ترکی سے رقم مل جانے کے باوجود امریکا نے ایف 16 طیارے اور تربیت فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے شرط عائد کی کہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ چھوڑ دے۔ امریکا اور ترکی کے تعلقات بحالی کی طرف بڑھنے لگے۔ 

 

Related Posts