پٹھوں کی مضبوطی کیلئے چقندر کا جوس آزمائیں، ماہرین کا اصرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے چقندر کا جوس آزمائیں، ماہرین
پٹھوں کی مضبوطی کیلئے چقندر کا جوس آزمائیں، ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے اور سخت ورزش اور وزن اٹھانے والے افراد چقندر کا جوس استعمال کریں، کیونکہ اس میں پروٹین کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

برطانیہ کی جامعہ ایکسیٹر کے سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ نہ صرف جسمانی قوت بڑھاتے ہیں بلکہ سخت ورزش کے قابل بھی بناتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چقندر کے نائٹریٹ جسم میں جاتے ہی نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتے ہیں اوراب تک اس پورے عمل کو درست سمجھا ہی نہیں کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق چقندر میں کئی طرح کے نائٹریٹ موجود ہوتے ہیں جو دورانِ ورزش پٹھوں کو مناسب قوت فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سائنسداں، اینڈی جونز نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی طور پر چقندر میں موجود نائٹریٹ سے پٹھوں کی مضبوطی اور کاکردگی کے درمیان اہم تعلق سامنے آیا ہے۔

اس کے علاوہ پٹھوں میں بھی نائٹریٹ کا نفوذ بڑھا ہوا دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے چوٹ اور پٹھوں کی اینٹھن میں بھی چقندر کا رس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دس رضاکاروں کو چقندر کا نائٹریٹ استعمال کرایا گیا، ان کے لعاب، خون، پٹھوں اور پیشاب میں اس کی مقدار نوٹ کی گئی۔ ان میں سے ہر ایک شخص کو ٹانگوں کی ایسی ورزش کرائی گئی جو سخت تھی اور اس کی حد کو بھی ناپا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سیاسی انتشار کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہورہا ہے

ماہرین کے مطابق نائٹریٹ دینے کے بعد رضاکاروں کو کئی طرح کی ورزشیں کرائیں اور ان کے پٹھوں کی قوت میں سات فیصد اضافہ نوٹ کیا۔

Related Posts