واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غلطی سے ایران کو اسلامی جمہوریہ جاپان کہہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یہ تبصرہ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران کیا جہاں صدر ایران کے خلاف حالیہ حملوں پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ایرانی حملے کا ذکر بھی کیا گیا۔
طیارہ بردار بحری جہاز پر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی زبان پھسل گئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ جاپان نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 111 میزائل داغے، تاہم یہ غلطی سنگین اس وقت ہوئی جب صدر کو جملے کی ادائیگی کے بعد بھی اس کا احساس تک نہ ہوا۔
Trump: “We had 11 missiles shot by the Islamic Republic of Japan” pic.twitter.com/FUOFLVZiKh
— Aaron Rupar (@atrupar) July 8, 2026
صدر ٹرمپ نے غلطی کا اعتراف اور تصحیح کرنے کی بجائے مزید کہا کہ تمام میزائلوں کو روک دیا گیا۔ جس کے بعد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنی زبانی غلطی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے اور ان کی ویڈیو بے شمار افراد نے دیکھی۔
چند ہی منٹوں میں تقریر کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے اور ہزاروں افراد نے کلپ شیئر کرکے اپنا مزاحیہ ردِ عمل پوسٹ کیا۔ تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویڈیو کو اے آئی جنریٹڈ قرار نہیں دیا اور نہ ہی ویڈیو کو اصلی قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








