لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، 3پولیس اہلکار جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران گاڑی سے کچلنے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین نے جمعہ کے روز شروع ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر گاڑی دوڑادی، جس کے باعث 3پولیس جاں بحق ہوگئے۔

آپریشن ونگ کے ترجمان نے شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت ایوب اور خالد کے نام سے کی اور مزید کہا کہ مظاہرین کے حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی قیادت کرنے والوں نے پولیس پر پٹرول بموں اور سلاخوں سے حملہ کیا،اس کے علاوہ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ کی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس ریاست کی رٹ کی حفاظت کے لیے مظاہرین کے خلاف ڈٹ گئی ہے۔جبکہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقو ں میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج شروع ہونیکا امکان

دوسری جانب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کراچی میں مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔