کراچی میں دہلی سویٹس کی کچوری ذائقے اور معیار کا حسین امتزاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

These Delhi Sweet’s Kachoris are mouth watering

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روشنیوں کا شہر کراچی نہ صرف مختلف ثقافتوں کا امتزاج پیش کرتا ہے بلکہ ذوق میں بھی اپنی مثال آپ ہے اورایساکوئی کھانا نہیں ہے جو آپ کو کراچی کی مختلف سڑکوں پر نہیں ملے گا۔These Delhi Sweet’s Kachoris are mouth wateringاگر آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے توآپ کو اپنا ہنر لوگوں تک پہنچانے کیلئے کسی مخصوص جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جب بات مزیدار کچوری کی ہو تو شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں دہلی سویٹ کی کچوری کا مقابلہ بہت مشکل ہے۔

دہلی سویٹ شہر کے بہترین کچوری بنانے والوں میں سے ایک ہے اوراس جگہ کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کچوری کا ذائقہ سالوں سے برقرار ہے اور یہاں کئی برسوں سے شہریوں کو مزیدار کچوری پیش کی جارہی ہے۔These Delhi Sweet’s Kachoris are mouth wateringمونگ کی دال میں بننے والی ان کی خاص کچوری ایک مکمل ناشتہ بناتی ہے جو کہ سب سے عام اور پسندیدہ اسٹریٹ فوڈز میں سے ایک ہے۔ ذائقے دار مونگ کی دال کے آمیزے کے ساتھ یہ کچوری کھانے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔These Delhi Sweet’s Kachoris are mouth wateringکچوری کو مزیدار مسالہ دار آلو کی ترکاری ، گاجر کے اچار اور رایتے کیساتھ پیش کیا جاتا ہے، یہاں مزیدار، خستہ اور کراری کچوری 15روپے کی ایک جبکہ 180 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کی جاتی ہے۔These Delhi Sweet’s Kachoris are mouth watering

Related Posts