گینگسٹر فلم میں عمران ہاشمی کا کردار ادا کرنے کی آفر تھی، شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گینگسٹر فلم میں عمران ہاشمی کا کردار ادا کرنے کی آفر تھی، شعیب اختر
گینگسٹر فلم میں عمران ہاشمی کا کردار ادا کرنے کی آفر تھی، شعیب اختر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:راولپنڈی ایکسپریس اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، مجھے گینگسٹر فلم میں عمران ہاشمی کا کردار ادا کرنے کی آفر تھی، مجھے لگتا ہے کہ مجھے فلم کر لینی چاہیے تھی۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کیریئر کے دنوں میں سب سے بہترین دوست تھے، ان کی پرسنالٹی بہت تنگ کرنے والی تھی، انہیں پیار سے بہت مارا ہے، وہ دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی کلکتہ1999 سے زیادہ ایڈمن گلکرسٹ کی 2002 ٹیسٹ میچ کی وکٹ سب سے پسندیدہ وکٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے گھٹنے کا آپریشن اور تین ماہ کی ٹریننگ مک جائے تو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا سکتا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شائد آج بھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا دوں، میں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز گیند بازی کی ہے بلکہ 163 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز گیند بھی کروا چکا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں نئے سفر کا آغاز کرے گی

قومی ٹیم کے سابق بولر نے کہا کہ بابر اعظم موجودہ دور میں سب سے بہترین بیٹر ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کل فاسٹ بولرز میں شعیب اختر والی بات نہیں، نہ وہ لمبے بال رکھتے ہیں اور نہ تیز گیند بازی کرتے ہیں، فاسٹ بولرز سر پر گیند بھی نہیں مارتے، میرے خیال میں فاسٹ بولرز کو بیٹرز کو زخمی کرنا چاہیے۔

Related Posts